Happy birthday Mama♥

Maryam Jaffar
1 min readMay 5, 2019

--

ماں، کس قدر انمول اور حوبصورت تحفہ ہے اللّٰہ کی جانب سے ہم لوگوں کے اوپر۔ یہ دنیا کا وہ واحد تحفہ ہے کہ جو ہمارے اس دنیا میں آنکھ کھولنے سے پہلے ہی اتار دیا جاتا ہے۔
۔
ایک ایسی ہستی کہ جو اپنی زندگی کی پرواہ اپنے آپ کے لئے بالکل پس پشت ڈال دیتی ہے، زندہ رہتی ہے تو صرف اپنی اولاد کی خاطر۔
۔
وہ جو سہم جاتی تھی پتہ بھی کبھی ہلنے سے،
آج غولوں سے لڑائی کا ہنر رکھتی ہے۔
وہ جو باہر نہ نکلتی تھی کبھی بھی تنہا،
آج میرے لئے کانٹوں سے گزر جاتی ہے۔
۔
اپنی زندگی کو اولاد کے لئے مکمل وقف کر دینا، اپنا آپ بھول کر صرف اپنی اولاد کو دیکھنا، اسکی خوشی، اسکا غم صرف سوچنا۔
یہاں تک کہ ایک اندیکھی شخصیت کے لئے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال دینا، حقیقت ہے کہ ایسا صرف اور صرف ایک ماں ہی کر سکتی ہے۔
۔
میری امی، میری زندگی، میرا مکمل اثاثہ۔ میں نہیں جانتی کہ میں کیا ہوتی اگر آپ نہ ہوتیں۔
میری زندگی کی سب سے پہلی دوست، ہر مشکل وقت میں مجھے سمجھنے والی، میری مسیحا۔ بلا شبہ میں بلا جھجک آپ سے کوئی بھی بات کر سکتی ہوں۔
شکریہ امی، اپنی محبت اور بے لوث اعتبار کا۔ آپ کے اعتبار کے بغیر میری زندگی بالکل مختلف ہوتی۔ آپ یقیناً بہت بہترین ماں ہیں۔♥
HAPPY BIRTHDAY MAMA♥

--

--

Maryam Jaffar
Maryam Jaffar

Written by Maryam Jaffar

My unaltered, raw and genuine first thoughts.🦄

No responses yet